اسونسیون :(مشرق نیوز) بینک سکینڈل پر پیراگوئے میں سیاسی بھونچال،پارلیمنٹ نے صدر سینتیاگو پینا کا مواخذہ کرتے ہوئے عہدے سے برطرف ،حکام نے گھر میں نظر بند کردیا، سینتیاگو پینا پربینک کے مالی معاملات میں مبینہ مداخلت، اختیارات کے ناجائز استعمال ،مفادات کے ٹکراو کے الزامات ہیں۔
سینٹ نے صدر کے مواخذے کی منظوری دی، ووٹنگ میں موجود تمام 44 سینیٹرز نے برطرفی کے حق میں ووٹ دیا، ایک سینیٹر اجلاس میں شریک نہیں تھا،پیراگوئے کا بڑا ڈیجیٹل بینک یوئینو بینک مالی مشکلات ،مقررہ سرمایہ جاتی تقاضے پورے نہ کرنے کے باعث مرکزی بینک کی کارروائی کی زد میں آیا، حکام نے 3 نومبر کو بینک کا انتظامی کنٹرول سنبھالا ،تقریباً 30 لاکھ صارفین اکاونٹس، بچتوں اور بینک کارڈز تک رسائی سے محروم ہوگئے۔
بینک سکینڈل پر پیراگوئے میں سیاسی بھونچال،صدر کا مواخذہ، برطرف ،نظربند
















