ٹرمپ کا سیاسی انتقام لینے،دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کےخلاف تحقیقات کا حکم


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ٹرمپ نے سیاسی انتقام لینے،دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کےخلاف تحقیقات کا حکم دےدیا۔

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا ڈیموکریٹس کئی افراد کو مواخذے اور مختلف سزاﺅں کی دھمکیاں دے رہے ہیں، اٹارنی جنرل سمیت متعدد افراد کےخلاف مواخذے کی دھمکیاں بھی بلاجواز ہیں۔

ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کے طرز عمل کو اعلیٰ سطح کی بھتہ خوری قرار دیتے ہوئے کہا اقدامات پر جوابدہ ہونا چاہیے،ری پبلکن ڈونرز کو محض سیاسی وابستگی کی بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے ،ری پبلکنز ،حامیوں کو جیل بھیجنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،سزا ملنی چاہیے۔