عوام نے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے حق میں فیصلہ دےکر خدمت کی سیاست کو سراہا ،مریم نواز

لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دے کر خدمت کی سیاست کو سراہا۔

مریم نواز نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں ۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راشد بشیر ورک اورحلقہ پی پی 203 چیچہ وطنی سے اسد حنیف کی کامیابی پر حلقے کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ راشد بشیر ورک اور اسد حنیف کی کامیابی مسلم لیگ (ن) کی عوامی اعتماد کا ثبوت ہے۔مسلم لیگ (ن) کی کامیابی عوام کے اعتماد اور محبت کا مظہر ہے۔ عوام کی خدمت کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہاگوجرانوالہ اور چیچہ وطنی کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دے کر خدمت کی سیاست کو سراہا ہے۔عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی کامیابی عوام کی محبت اور بھرپور اعتماد کا عکاس ہے۔

دریں اثنا ہو مرا کام غریبوں کی حمایت کرنا" وزیراعلیٰ نے شاعر مشرق،مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش پر خصوصی پیغام میں کہا کہ قیام پاکستان کیلئے شاعر مشرق کی فکری خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ یوم اقبالؒپرعظیم مفکر اورشاعرعلامہ اقبالؒ کی فکروبصیرت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعوردیا۔نسل نو کے لئے شاعر مشرق کا پیغام خودی اوربیداری ہے۔