اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان ای سی اووزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرےگا،اجلاس 15 اور 16 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا،پاکستان نے افغان حکومت کو شرکت کی دعوت نہیں دی،وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار نے بھی افغان حکومت کو دعوت نہ دئیے جانے کی تصدیق کردی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان علاقائی تجارت، اقتصادی تعاون ،باہمی رابطوں کے فروغ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے،خطے میں اقتصادی روابط مضبوط بنانے ،مشترکہ تعاون کے نئے امکانات کا جائزہ بھی لیا جائےگا۔
پاکستان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کی میزبانی کرےگا
















