علامہ اقبال کا 149واں یوم ولادت ملی جوش و جذبے سے منایا گیا


لاہور:(خبر نگار)شاعر مشرق علامہ اقبال کا 149واں یوم ولادت ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔

مزار پر گارڈز تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی ،پاکستان رینجرز کی جگہ پاک بحریہ کے دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے،پاکستان نیوی کے سٹیشن کمانڈر لاہورکموڈور مصباح الامین نے مزار اقبال پرپھول چڑھائے ،فاتحہ خوانی کی،مہمان خصوصی نے پاکستان رینجرز اور بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا ،مزار اقبال پرمہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے،قائمقام گورنر پنجاب ملک احمد خان نے بھی شاعر مشرق کے مزار پر حاضری دی ،پھول رکھے ،فاتحہ خوانی کی ۔