اسلام آباد: (بیورورپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو نہ کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے 190 ملین پاونڈ کیس میں عمران،بشریٰ کی اپیلوں پر سماعت کے دوران عمران خان سے وکلا کی ملاقات پر اہم ہدایات جاری کیں۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر ،جسٹس آصف پر مشتمل بنچ نے 2صفحات پر مشتمل حکم نامے میں کہاعدالت توقع کرتی ہے سلمان صفدر ،لطیف کھوسہ ملاقات کے بعد سیاسی معاملات پر بات سے گریز، خود کو صرف قانونی امور تک محدود رکھیں گے،ایڈووکیٹ جنرل عمران خان سے وکلا کی ملاقات کا انتظام کرائیں گے، دورانیہ ایک گھنٹے سے کم نہیں ہوگا،وکلا کی استدعا پر عدالت نے دلائل کی تیاری کےلئے ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے متعلقہ آفس کو 190 ملین پاونڈ کیس کی اپیلوں پر پیپر بکس 7روز میں تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
عمران خان سے ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو نہ کی جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ
















