بہاولپور:(بیورورپورٹ)سابق وزیر اطلاعات علی درانی نے کہا ہے نئے صوبوں ،مقامی حکومتوں کا قیام ہو کر رہے گا، بہاولپور، جنوبی پنجاب اور ہزارہ صوبے کے قیام کےلئے بالکل تیار ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی درانی نے کہا تمام ادارے ،نوجوان قیادت نئے چھوٹے صوبوں کے قیام کےلئے متفق ،فارم 47 والی سیاسی جماعتیں مخالف ہیں،یوم اقبال پر نئے صوبوں ،مقامی حکومتوں کی تحریک کاآغاز کردیا۔
سابق وزیر اطلاعات نے کہانئے چھوٹے صوبوں کے قیام سے ملک میں معاشی ترقی ،خرچے کم ہوں گے، صوبہ بہاولپور بننا اب نوشتہ دیوار ہے ، پورے ملک میں صوبے بننے چاہئیں ۔
مہم کا آغاز کردیا،نئے صوبوں ،مقامی حکومتوں کا قیام ہو کر رہے گا،علی درانی
















