ڈیل نہ ڈھیل،عمران کیلئے راستے صرف عدالتوں سے کھل سکتے ہیں، طارق فضل

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہاہے ڈیل نہ ڈھیل،عمران خان کیلئے راستے صرف عدالتوں سے کھل سکتے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہاحکومت کے پاس بانی پی ٹی آئی کےلئے کوئی ڈیل ہے نہ ڈھیل،تمام معاملات عدالتوں سے حل ہونے ہیں، ایک طرف آئرن مین بنے دوسری طرف حکومت سے رابطوں کی بات کر رہے ہیں،پی ٹی آئی کےساتھ کوئی بیک ڈور یا فرنٹ ڈور رابطے نہیں ،بیک ڈور رابطوں کی باتیں خواہشات پر مبنی ہیں،بانی پی ٹی آئی کے وکلا طبی ماہرین بننے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں تو کوئی فائدہ مند صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔