جاپان انسداد پولیو پروگرام کیلئے43 لاکھ ڈالر گرانٹ دےگا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) جاپان نے انسداد پولیو پروگرام کےلئے 43 لاکھ ڈالر گرانٹ دینے کا اعلان کر دیا، گرانٹ آئندہ سال انسداد پولیو مہم کےلئے ویکسین خریداری پر خرچ کی جائے گی۔

حکام کے مطابق مالی معاونت سے انسداد پولیو مہم کےلئے 2 کروڑ 80 لاکھ ویکسین خوراکیں خریدی جائیں گی،انسداد پولیو ویکسین کی ہر خوراک پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کے ہدف کے مزید قریب لے جانے میں معاون ثابت ہوگی۔