پارٹی میں سنجیدہ، تجربہ کار ،اہل رہنماوں کو نظرانداز کیا گیا، بیرسٹر سیف

پشاور:(بیورورپورٹ)سابق مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے، پارٹی کے اندر سنجیدہ، تجربہ کار ، اہل رہنماوں کو نظرانداز کیا گیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہاعمران خان سے وکلا کی ملاقاتیں خوش آئند ،نیک شگون ہیں، امید ہے اب پی ٹی آئی کےخلاف سختیوں میں کمی آئے گی،پی ٹی آئی کو سنجیدہ ، باصلاحیت رہنماوں کو دوبارہ آگے لانا ہوگا،سنجیدہ قیادت سامنے آئے تو پارٹی کے اندرونی اختلافات ،گروپ بندی ختم ہوسکتی ہے ۔