اسلام آباد (مشرق نیوز) اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 30 اہم اجلاس میں شرکت کیلئے مختلف ممالک اورعالمی تنظیموں کےاعلیٰ حکام کی اسلام آباد آمد جاری ہے۔ اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 30 اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان، ترکیہ اور عالمی تنظیموں کے نمائندے اسلام آباد پہنچ گئے۔
قازقستان کے نائب وزیرخارجہ ارمان ایساگالیف اسلام آباد پہنچے،جہاں دفترخارجہ کے اعلیٰ حکام نے انکا پر تپاک استقبال کیا، ارمان ایساگالیف اجلاس میں قازقستان کی نمائندگی کریں گے۔ ترکیہ کےنائب وزیر خارجہ موسیٰ کولاکلیکایا،شنگھائی تعاون تنظیم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل احمد سعیدمرادزودا اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل اسماعیل اولد شیخ احمد بھی اسلام آباد پہنچے ہیں۔
اسلام آباد پہنچنے والی شخصیات کا دفترخارجہ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے اسلام آباد ائیرپورٹ پرپرتپاک استقبال کیاگیاہے۔
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کیلئے عالمی وفود کی اسلام آباد آمد جاری
















