لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں مخصوص کوآپریٹو سوسائٹی کے ذریعے ”سی ایم پنجاب اپنا گاوں پروگرام“شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اپنا گاو¿ں پروگرام کے تحت پکی گلیاں، ڈرینج سسٹم،گندے پانی کے نکاس کیلئے جوہڑ بنائے جائیں گے۔ دیہات کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کوآپریٹو سوسائٹی ماڈل کے ذریعے مکمل ہوں گے۔ پہلے فیز میں 485 دیہات میں ڈویلپمنٹ کیلئے کوآپریٹو سوسائٹی قائم ہوں گی۔ دوسرے فیز میں 1500 دیہات میں کوآپریٹو سوسائٹی تشکیل دی جائیں گی۔
مریم نواز نے اپنا گاوں پروگرام کے آغاز کیلئے 44 دن کی ڈیڈ لائن مقررکر دی۔ اجلاس میں 29 سال بعد پنجاب میں کوآپریٹو سوسائٹیز پر جزوی پابندی اٹھانے اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کوآپریٹوسوسائٹی کی مانیٹرنگ اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی تحصیل مانیٹرنگ کمیٹی کرے گی۔ تحصیل مانیٹرنگ کمیٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بھی شامل ہوں گے۔ کوآپریٹوسوسائٹی کی پانچ رکنی مینجمنٹ کمیٹی بھی قائم کی جائے گی۔ کوآپریٹوسوسائٹی مینجمنٹ کمیٹی میں صدر،نائب صدر، جنرل سیکرٹری، خزانچی اور ایگزیکٹو ممبرشامل ہوں گے۔
وزیراعلیٰ نے دیہات میں سولر سٹریٹ لائٹس بھی لگانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر گاوں کی ترقی گاوں کے ہی لوگوں کے ہاتھ میں دینا چاہتے ہیں۔ گاو کے لوگ کوآپریٹو سوسائٹی کے ذریعے ترقیاتی پراجیکٹ پر خود فیصلہ کر سکیں گے۔کوآپریٹوسوسائٹی کے ذریعے ترقی کے عمل کو پائیدار اور موثر بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب پنجاب کے سب گاوں ترقی کریں گے اورہر گاوں کی ترقی گاو¿ں کے مکینوں کے ہاتھ میں ہوگی یہی دیہات کے مکینوں کی زندگی بدلنے کے عزم کی عملی صورت ہے۔
دریں اثنا طلبہ کے عالمی دن پر خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا اعلیٰ تعلیم ہر نوجوان کا بنیادی حق ہے اور حکومت پنجاب طلبہ کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔انہوںنے کہا کہ ملکی قیادت اور مستقبل کے بارے میں درست فیصلوں کیلئے طلبہ کوہمیشہ ملک کی سیاست اور حالات سے باخبر رہنا چاہیے۔
مخصوص کوآپریٹو سوسائٹی کے ذریعے ”سی ایم پنجاب اپنا گاوں پروگرام“شروع کرنے کی منظوری
















