عمران خان سے ملاقات کرانا کوئی ریلیف یا احسان نہیں،سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے ملاقات کرانا کوئی ریلیف یا احسان نہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالجین کو رسائی نہیں دی جارہی، بتایا گیا بانی کا بلڈ پریشر 193 تک جاچکا جو تشویشناک بات ہے، انسانیت کا تقاضا ہے ہسپتال میں علاج ہو عدالت کا حکم موجود ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا بیرسٹر گوہر سمیت لسٹ میں موجود لوگوں کو ملاقات کےلئے بھیجا جائے گا تو سوال نہیں اٹھے گا،پارٹی کے اندر کچھ گروپ بھی ہیں، کچھ لوگ ایک دوسرے کو برداشت نہیں کررہے،سلمان صفدر ،لطیف کھوسہ کا بیان مختلف ہو تو سوال تو پیدا ہوجاتا ہے، ملاقات میں صرف قانونی امور پر بات نہیں ہوئی۔