اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاکستان ،برطانیہ نے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ سے وفود کی سطح پر ملاقات کی ،برطانوی وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں امن کےلئے پاکستان کے کردار کو سراہا ،ملاقات میں سندھ طاس معاہدے ،خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے کہا بھارت کی جانب سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی مسلسل خلاف ورزی ،افغانستان سے پاکستان کو لاحق دہشتگردی کے خطرات پر شدید تشویش ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا میرا دورہ بہت کامیاب ، آئی ایم او میں ملاقات بہت مثبت رہی، بحری جہاز میں پھنسے پاکستانیوں کے معاملے پرتفصیلی بات چیت ہوئی،ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،کامن ویلتھ اجلاس کےلئے وزیراعظم پاکستان کو دعوت دی گئی،برطانیہ نے امریکہ ،ایران جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
دریں اثنا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب ،ترکیہ کے وزرائے خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود ،حاقان فیدان سے الگ الگ ٹیلی فونک میں خطے کی بدلتی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور آئندہ ہونے والے آر فور اجلاس سمیت اہم سفارتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ،ٹیلی فونک گفتگو میںقریبی رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔
فلسطینیوں کی بے دخلی مسترد، برکس ممالک نے دو ریاستی حل کی حمایت کردی
ایم کیو ایم پاکستان نے نئے صوبوں پرعوامی ریفرنڈم کی تجویز دےدی
صوبے کو کوئٹہ میں بیٹھ کر کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، وزیراعلیٰ بلوچستان
گھٹیا جنگلی بدقسمتی سے پختونوں پہ مسلط ، گند بکنے والوں کو پختون نہیں مانتی، عظمی بخاری
سعودی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملے ،پاکستان کی شدید مذمت
سعودی عرب پر حملے ہوں یا ہرمز بحران، سب ٹھیک ہو جائے گا،ٹرمپ
نادرا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بیرون ملک سفر پر پابندی
گیس سیکٹرکا گردشی قرض 3 سال میں ختم کرنے کا پلان تیار
بروقت انصاف ناگزیر، تمام ادارے ذمہ داریاں موثر انداز میں ادا کریں،چیف جسٹس
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں ملوث ہونا ثابت

















