اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر لاپتہ بچی کی بازیابی کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)7 ماہ سے لاپتہ بچی عیشا فاطمہ کی بازیابی کیلئے ڈی آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایف آئی اے، آئی بی کے نمائندے اور خاتون پولیس افسر جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جے آئی ٹی کو لاپتہ بچی کا سراغ ملنے تک بازیابی کیلئے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کردی،تحریری حکم نامے میں کہا گیا لاپتہ لڑکی کی7 ماہ سے عدم بازیابی پر فوری اور موثر انویسٹی گیشن کی ضرورت ہے۔