مشرق وسطیٰ جنگ کے باوجود ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ


کراچی:(بیورورپورٹ)مشرق وسطیٰ جنگ کے باوجود ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال کے ابتدائی 2ماہ 7ارب 30کروڑ ڈالر بھیجے ،ترسیلات زررقم آئی ایم ایف پروگرام کے برابرجاپہنچی،صرف اگست 2026میں 3ارب 70کروڑ ڈالر وطن بھیجے گئے، اگست میں موصول ہونےوالی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 16.5 فیصد ،ماہانہ بنیادوں پر 0.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی تا اگست کے 2ماہ میں مجموعی ترسیلات زر 7.3ارب ڈالر رہیں، گزشتہ سال کے مقابلے 2ماہ کی ترسیلات زر میں14.7فیصد اضافہ ہوا،اگست کی ترسیلات میں سب سے بڑا حصہ سعودی عرب سے87،متحدہ عرب امارات سے 74کروڑ98لاکھ ڈالر موصول ہوئے،امریکہ سے 30کروڑ 89لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔