لانگ مارچ،پی ٹی آئی کے سرگرم 31کارکن ایک ماہ کیلئے نظر بند

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)27ستمبر لانگ مارچ کے معاملے پر پی ٹی آئی کے سرگرم 31کارکنوں کو نظر بند کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکن30دن کےلئے اڈیالہ جیل میں نظر بند رہیں گے،نظر بندی کے احکامات ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر 3ایم پی او کے تحت جاری کیے گئے۔