واشنگٹن :(بیورورپورٹ)افغانستان سے اٹھنے والے دہشتگردانہ خطرات کےخلاف ضرورت پڑنے پردفاع میں کارروائی کرینگے، پاکستان نے سلامتی کونسل پر واضح کر دیا ۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاپاکستان دہشتگردانہ یلغار کے سامنے خاموش نہیں بیٹھ سکتا،ضرورت پڑنے پر اپنے دفاع میں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق جواب دیں گے،شہریوں،قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے ہر شخص کیخلاف کارروائی ہوگی،3برسوں کے دوران افغانستان سے پیدا ہونےوالی دہشتگردی کے نتیجے میں 4,700 سے زیادہ پاکستانی اپنی جانیں گنوا چکے ، کابل افغان سرزمین پر سرگرم دہشتگرد گروہوں کےخلاف ٹھوس ،قابل تصدیق اقدامات کرنے میں ناکام رہا۔
عاصم افتخار نے کہا افغانستان پھر دہشتگرد گروہوں کےلئے محفوظ پناہ گاہ بن گیا،تحریک طالبان پاکستان، کالعدم بلوچ لبریشن آرمی ،مجید بریگیڈ، داعش خراسان، ایسٹرن ترکستان اسلامک موومنٹ ،اتحادی شامل ہیں،صورتحال کو بیرونی عناصرمزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔
افغانستان سے دہشتگردی خطرات پر دفاع میں کارروائی کریں گے، عاصم افتخار



















