پشاور:(بیورورپورٹ) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے گورنر راج کی آئین میں گنجائش ،خیبر پختونخوا پولیس کو ٹائیگر فورس نہیں بننے دینگے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کےخلاف مسلسل قربانیاں دے رہی ہے،صوبائی حکومت امن وامان کی صورتحال بہتر بنائے،صوبے کے مسائل پر توجہ دے ،کابینہ اراکین کی جانب سے پولیس ایکٹ کی مخالفت کی گئی،نئے ایکٹ سے حکم کے تابع رہنے والوں کو ترقیاں دی جائیں گی،صوبے میں ٹائیگر فورس کے لوگوں کو بھرتی کرکے اداروں کو تباہ کیا گیا،صوبائی حکومت پولیس کی تنخواہیں نہیں بڑھا سکتی تو دیگر صوبوں کے برابر کر دے۔
گورنر کے پی نے کہاپی ٹی آئی کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، پارٹی میںگروپ بن گئے، کوئی احتجاج کے حق اور کوئی مخالفت کر رہا ہے،پی ٹی آئی پرامن احتجاج کے نام پر ہمیشہ فساد کرتی ہے،گورنر راج ماضی میں بھی لگے ،کوئی غیر آئینی اقدام نہیں،پولیس ایکٹ کےخلاف دیوار بنیں گے۔
گورنر راج کی گنجائش ،خیبر پختونخوا پولیس کو ٹائیگر فورس نہیں بننے دینگے،کنڈی



















