بلو کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار مشتاق خان انتقال کر گئے

ممبئی:( )بلو کے یادگار کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار مشتاق خان ممبئی میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا اور حال ہی میں بیماری دوبارہ شدت اختیار کر گئی تھی۔

مشتاق خان نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے فنی کیریئر میں بالی ووڈ فلموں کے ساتھ ٹیلی ویژن پر بھی کام کیا اور مختلف کرداروں کے ذریعے ناظرین میں اپنی پہچان بنائی۔