خیبر پختونخوا حکومت فضل الرحمن کے بغیر بنی اور چلے گی بھی، فیصل کریم کنڈی

کوئٹہ :(بیورورپورٹ) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے خیبر پختونخوا حکومت فضل الرحمن کے بغیر بنی اور چلے گی بھی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہافضل الرحمن کی تقریر سے بہت مایوسی ہوئی، مولانا سینئر سیاستدان ایسی گفتگو کی توقع نہیں تھی،گورنر راج کے معاملے پر فضل الرحمن کے موقف سے اتفاق نہیں کرتا، مولانا کہتے ہیں وہ اپنے علاقے میں گھوم پھر نہیں سکتے،فضل الرحمن کے مطابق صوبائی حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی۔

گورنر کے پی نے کہاحکومت امن و امان کے قیام کےلئے کوششیں نہیں کر رہی کہنا درست نہیں، خیبر پختونخوا کی سابق حکومت کے فیصلے اسلام آباد کی بجائے کابل اور قندھار سے آتے تھے،سابق حکمرانوں کے بعض مفرور عناصر سرحد پار بیٹھ کر لوگوں کو اکسا رہے ہیں، مولانا بتائیں لکی مروت، ٹانک اور بنوں میں کون سے پہاڑ ،معدنی وسائل موجود ہیں،معدنی وسائل کو بروئے کار لانا ضروری، غیرملکی ، پاکستانی کمپنیاں اور خیبرپختونخوا حکومت مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتی ہے، صوبے میں امن کے قیام کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، باقی تمام معاملات پر بات کی جاتی ہے۔