کراچی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وفاق سے 28 ویں ترمیم پرکسی مشاورت کی تردید کرتے ہوئے کہا سندھ اسمبلی نے نئے صوبے کے معاملے پر فل سٹاپ لگادیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا صوبے کے معاملے پرپیپلزپارٹی کا موقف واضح اور بار بار سامنے آیا ، سندھ کے عوام ،منتخب نمائندوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ، صوبے کے عوام ہی سندھ کی قسمت کا فیصلہ کرسکتے ہیں،سیاستدانوں کا کام نہیں لوگوں میں نفرت ،تقسیم پیدا کریں،کراچی سے تعلق رکھنے والے وفاقی کابینہ میں شامل لوگوں نے شہر میں ایک ٹکے کا کام نہیں کیا، وفاقی حکومت کراچی میں دلچسپی نہیں لیتی، نمائندے شہر میں نفرت پھیلانے میں لگے ہیں۔
چیئرمین پی پی نے کہاوفاقی حکومت کو کراچی پر توجہ دینی چاہیے، شہر میں وفاقی ،صوبائی ادارے ملکر کام کریں تو عوام کی خدمت کی جاسکتی ہے،حکومت کافرض ہے عوام کےلئے آسانیاں پیدا کرے، ملک میں مہنگائی ،بےروزگاری عروج پر ہے، سندھ حکومت کی کوشش ہے عوام کے معاشی بوجھ کو کم کرسکے، بجلی کے بل اتنے بڑھ چکے عوام کو ادائیگی میں مشکلات ہیں، سوچ رہا تھا کاش پورے لیاری کو شمسی توانائی پر منتقل کرسکتے۔
پاکستان کا فضا سے فضا میں مار کرنےوالے فاز میزائل کا کامیاب تجربہ
وزیراعظم کی زیر صدارت اہم بیٹھک،انسداد دہشتگردی آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ
جی ایچ کیو حملہ کیس میں پہلی اپیل دائر ، حماد اظہر نے سزا کا فیصلہ چیلنج کردیا
بلوچستان میں آپریشز،17دہشتگرد جہنم واصل،ٹھکانہ تباہ، سپاہی شہید
عمران،بشریٰ ایک گھنٹہ10منٹ ملاقات ، ایک دوسرے کی خیریت دریافت
سانحہ پمز ،کوتاہی ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ
پاکستان ،سعودیہ کا میڈیا، ثقافت ،عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پنجاب میں کرپشن کے بیان پر قائم ہوں،چودھری سالک
عمران گورنر راج سے باخبر ،حکومت کے خاتمے کو خوش آئند قرار نہیں دیا،بیرسٹر گوہر
پیپلز پارٹی نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کےلئے 5نام فائنل کر لیے


















