اسلام آباد: ( ) پاکستانی ہیکرز نے درجنوں اہم بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا ،رپورٹ کے مطابق سائبر حملے کا نشانہ بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کی آفیشل ویب سائٹ سمیت کئی حساس وکلیدی ادارے بنے۔
ذرائع کے مطابق ہیک کی گئی ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹیگیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری سٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں، ویب سائٹس کا مکمل ڈیٹا ڈیلیٹ یا ناقابلِ رسائی بنا دیا گیا۔
ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سکیورٹی فورسز (BSF) اور یونیک آئیڈنٹیفیکیشن اتھارٹی آف انڈیا (UIDAI) جیسے حساس اداروں کا ڈیٹا بھی لیک کر دیا گیا ،لیک ہونے والے ڈیٹا میں انڈین ایئر فورس، مہاراشٹر الیکشن کمیشن و دیگر سرکاری ادارے شامل ہیں۔
ہیکرز نے بھارت بھر میں نصب 2500 سے زائد سرویلنس کیمروں کو بھی ہیک کر لیا جس سے ملکی سکیورٹی نظام کو شدید دھچکا پہنچا ۔
درجنوں اہم بھارتی ویب سائٹس ، 2500 سے زائد سرویلنس کیمرے ہیک
















