اچکزئی کا وزیراعظم کوخط،عمران خان کی صحت کا معاملہ اٹھا دیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کرعمران خان کی صحت کا معاملہ اٹھا دیا۔

محمود اچکزئی نے عمران خان کے طبی معائنے میں اہلخانہ ،ذاتی معالجین کی عدم موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار اوروزیراعظم سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا عمران خان کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا ہسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے۔

خط میں محمود اچکزئی نے ذاتی ڈاکٹروں عاصم یوسف، پروفیسر مظہر اسحاق اور عامر اعوان کے نام بھی تجویز کردئیے۔