عالمی استعمار کےخلاف مزاحمت قذافی خاندان کاجرم ہے،فضل الرحمن

پشاور:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے سیف الاسلام قذافی کی شہادت معمر قذافی کےخلاف استعمار کی بغاوت کا تسلسل ہے۔

اپنے بیان میں فضل الرحمن نے کہاقذافی خاندان امریکہ،عالمی جابروں کےخلاف جدوجہد کا استعارہ ہے، عالمی استعمار کےخلاف مزاحمت کے جرم میں شہید کیا گیا،امریکہ کینڈی، بھارت نہرو اورپاکستان میں بھٹو خاندان کو ختم کیا گیا۔

امیر جے یوآئی نے کہاسیف الاسلام قذافی کی شہادت سے استعمار کےخلاف جدوجہد کو جلا ملے گی، قذافی خاندان ،لیبیا کے عوام سے تعزیت کرتا ہوں۔