کرم متاثرین کیلئے امداد دگنی،کیمپ میں تمام سہولتیں دیں گے،وزیراعلیٰ کے پی

کرم:(مشرق نیوز) وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کرم متاثرین کیلئے امدادی رقم بڑھا دی۔

سہیل آفریدی نے امدادی رقم ایک لاکھ 10 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ 30 ہزاراور قبائلی بے گھر افراد کے دہرے پتے کے مسئلے کوحل کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا میزبان گھروں میں مقیم بے گھر افراد کو بھی امدادی پیکیج فراہم کرینگے،مہذب قوموں کی طرح باہمی و فرقہ ورانہ اختلافات بھلا کر ترقی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

وسطی کرم سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کیمپ کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا حکومت متاثرین کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ،کوشش ہے تمام متاثرین جلد سے جلد اپنے اپنے علاقوں کو واپس چلے جائیں،کیمپ کے اندر تمام سہولتیں فراہم کریں گے، وادی تیراہ کے متاثرین کی طرح ریلیف پیکیج دیا جائےگا، خیبر کی طرح کرم میں بھی جلد بڑا جرگہ بلائیں گے۔