پی ٹی آئی پارلیمانی اجلاس میں8فروری کے لاک ڈاﺅن کی مخالفت


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پی ٹی آئی پارلیمانی اجلاس میں لاک ڈاﺅن کی مخالفت،اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میںرکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے 8 فروری کے لاک ڈاون اور سڑکوں کی بندش کی مخالفت کرتے ہوئے کہاخیبر پختونخوا کے عوام نے مینڈیٹ دیا ،صوبے میںاحتجاج کا کوئی فائدہ نہیں، لاک ڈاون ، سڑکوں کی بندش سے مسائل پیداہوں گے،رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے اجلاس کے دوران شاہد خٹک کے موقف کی تائید کردی ،شاہد خٹک نے کہا اڈیالہ جیل کے باہر مظاہروں میں شرکت نہ کرنےوالوں کی فہرست بنا دی جائے۔

صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر نے اجلاس میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا بہت دباﺅ ہے،علیمہ خان ، ورکرز اور اب آپ کو، کس کس کو راضی کریں؟ اگر کچھ کرنا ہی ہے تو پھر تمام اراکین اسمبلی مستعفی ہو جاتے ہیں۔