ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سہیل آفریدی ودیگر ملزموں کی شناخت


پشاور،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سہیل آفریدی ودیگر ملزموں کی شناخت،نادرا نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق ملزموں کی شناخت فیشل ریکگنیشن سسٹم (ایف آر ایس) کے ذریعے کی گئی، موصول یو ایس بی میںوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ،عامر چمکنی، عرفان سلیم، کامران اور تیمور جھگڑاکے نام،پروفائل پیکچرز بھی تھیں۔

نادرا نے کہا ایف آر ایس سسٹم کے ذریعے ممکنہ طور پر چہرے کی شناخت قومی شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ میچ ہوئی ،گراونڈ کی تصدیق لازمی ہے۔

دوسر ی جانب خصوصی عدالت نے 26نومبر احتجاج کیس میںسہیل آفریدی کیخلاف چالان جمع نہ کرانے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو شوکاز جاری کردیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کہا تفتیشی افسر بتائے ابھی تک چالان مکمل کیوں نہیں کرایا،پولیس ،سہیل آفریدی کا معاملہ ہے مجھے چالان چاہیے، پولیس گرفتار یا جو مرضی کرے میرا مسئلہ نہیں۔