لاہور:(نمائندہ خصوصی،اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے مریم نوازکے ثقافتی فیصلے نے عوام کے دل جیت لیے ،بسنت کی شکل میں خوشیاں واپس لوٹائیں۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہالاہورنے ثابت کردیازندہ دلوں کاشہر ہے،پورے پاکستان سمیت اوورسیزاورغیرملکی شہری تہوار منانے آئے ،لاہور،رآسمان بسنت کے رنگوں میں رنگ گئے ،سپلائی بڑھنے سے گڈی ،ڈور کی قیمتوں میں واضح کمی آگئی ،عوام محفوظ بسنت منائیں ،دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔
وزیر اطلاعات نے کہاکوئی موٹرسائیکل سوار سیفٹی رارڈ کے بغیر سڑکوں پر مت آئے،پولیس ،ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں سختی سے ایس او پیزپرعملدرآمدکرا رہی ہیں،عوام ڈور،پتنگ کیوآر کوڈ والی استعمال کریں،چھتوں پرپتنگ اڑانے والے بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔
خوشیاں واپس،مریم نواز کے ثقافتی فیصلے نے عوام کے دل جیت لیے ‘ عظمی بخاری



















