دھماکہ بی ایل اے کی کارستانی،حملہ آور کی افغانستان ٹریول ہسٹری مل گئی،طلال

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی وزرا نے کہاہے دھماکہ بی ایل اے کی کارستانی،حملہ آور کی افغانستان کی ٹریول ہسٹری مل گئی،دہشتگرد بزدلی کی آخری حدوں کو چھو گئے،جلد انجام کو پہنچیں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا امام بارگارہ دھماکہ خودکش تھا، حملہ آور نے افغانستان کا کتنی مرتبہ سفر کیا،تفصیلات مل گئیں،واقعہ ایک بج کر 42 منٹ پر اسلام آباد انتظامیہ کے نوٹس میں آیا ،اکٹھی کی گئیں معلومات کے مطابق 31 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہیں،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی،وزیراعظم اور وزیرداخلہ کے حکم پر میں پمز ہسپتال میں موجود رہا،دہشتگرد سافٹ ٹارگٹس پر حملہ آور ہوتے ہیں،نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد جاری ہے، نرمی کا کوئی ابہام نہیں ۔

طلال چودھری نے کہا جنگ جیتنے کےلئے لڑ رہے ہیں اور جیت رہے ہیں،بہت بار بتایا دہشتگرد بھارتی سپانسرڈ ہیں، بھارت نے 3 گنا انوسمنٹ بڑھائی یہ لوگ ڈالرز کےلئے دہشتگردی کر رہے ہیں،افغانستان کو بہت بار بتایاآپ ہمسائے ،آپ پر بہت احسانات ہیں،دہشتگردوںکے پچھلوں تک پہنچ رہے ہیں،ہو سکتا ہے 72 گھنٹے کے اندر اندر انجام تک پہنچا دیںاب کوئی بھی افغان شہری غیرقانونی طور پر پاکستان میں نہیں رہے گا۔