کسی کو بسنت منانے سے نہیں روکا، میں نے بھی پتنگ اڑائی، علیمہ خان


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کسی کو بسنت منانے سے نہیں روکا، میں نے بھی پتنگ اڑائی،بیٹا 6 فروری کو بچوں کےساتھ بسنت منانے گیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کسی کو نہیں کہا تھا بسنت نہ مناو، لاہوریوں کو بسنت منانے سے کون روک سکتا ہے، جنون دیکھا بچہ بچہ پتنگیں اڑا رہا تھا،کسی پارٹی کی بسنت تو نہیں ،لوگوںنے ووٹ ڈالنے کی طرح احتجاج بھی چپ کرکے کیا، پہلے کہتے تھے گھر بیٹھو اب کہتے ہیں باہر نکلو، پاکستانیوں نے خاموشی سے احتجاج ریکارڈ کرایا۔