اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بڑے احتجاج کی تیاریاں شروع ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کےلئے خصوصی کنٹینر تیار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق 40 فٹ طویل کنٹینر میں واش روم اور بیٹھنے کےلئے باقاعدہ سیٹنگ ایریا ،نمایاں طور پرآزادی یا موت درج ہے، کنٹینر کو ممکنہ احتجاج کے دوران مرکزی سٹیج کے طور پر استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاجی حکمت عملی پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی چند اہم پارٹی رہنماوں کےساتھ ملاقاتیں بھی ہو چکیں ،احتجاج کے مقام، وقت اور لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی،تاریخ کااعلان جلد ہوگا۔
رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کہا کنٹینرپرکسی بھی وقت بیٹھ سکتے ہیں، ڈارئیونگ سیٹ پر سہیل آفریدی بیٹھیں گے۔
ادھر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا بانی نے اسلام آباد کی طرف چڑھ دوڑنے کا کوئی حکم نہیں دیا،کسی بھی کنٹینر کی تیاری یا رخ اسلام آباد کی طرف کرنے کی خبریں درست نہیں،چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے۔
بڑے احتجاج کی تیاریاں ، سہیل آفریدی کیلئے خصوصی کنٹینر تیار



















