مجھے کہا جاتا آپ شریف آدمی ،کیوں سیاست کر رہے ہیں، فضل الرحمن


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے حکومتی اتحادیوں کی جانب سے کی جانےوالی قانون سازی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا سیاست شریف لوگوں کا کام نہیں رہا ،مجھے کہا جاتا آپ شریف آدمی ،کیوں سیاست کر رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے فضل الرحمن نے کہا جیل ،پھانسی بہت معمولی چیز ،دونوں سے آگے کوئی چیز ہو تو قبول کریں گے، سیاست کا درس یہی رہ گیا دھاندلی کےساتھ کسی طرح کرسی تک پہنچ جاوں، دھاندلی سے کرسی تک پہنچنے والوں کو زبردست سیاستدان کہا جاتا ،الیکشن میں ٹکٹ مل گیا تو ٹھیک ورنہ جماعت چھوڑ دی جاتی ہے، مفاد پرست طبقے کو سمجھنا پڑے گا۔

امیر جے یوآئی نے کہاآئین کا تقاضا ہے غلط قانون سازی نہ کی جائے، قرآن و سنت کی بالادستی کےلئے ہر سزا خندہ پیشانی سے قبول کریں گے۔