8 فروری کو جو کچھ ہوا، بھولنے نہیں دیں گے، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہاہے8 فروری کو جو کچھ ہوا، بھولنے نہیں دیں گے،ہڑتال بڑا سیاسی لائحہ عمل ہوتا ،ضروری نہیں گولیاں کھاکر باہر نکلیں،آپ سمجھتے ہیں پتنگ اڑا کرلوگ بھول جائیں گے تو ایسا نہیں ہوگا،جلد لاکھوں کروڑوں لوگ نکلیں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا سپریم کورٹ کا سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینااچھی پیش رفت ہے،نوجوانوں کی امید نئی ابتدا کرے گی۔