سندھ اسمبلی ، شراب خانوں پر پابندی اور خرید و فروخت کیخلاف قرارداد مسترد

کراچی:(بیورورپورٹ)سندھ اسمبلی نے شراب خانوں کے لائسنس منسوخ کرنے اور خرید و فروخت پر پابندی کی قرارداد مسترد کردی۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا شراب خانوں پر پابندی عائد کرنے سے معاشرے کے مختلف طبقات متاثر ہوں گے، حکومت تجویز کی حمایت نہیں کرسکتی۔