وزیراعظم ،اپوزیشن لیڈر کی ملاقات پر سوالیہ نشان لگ گیا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم ،اپوزیشن لیڈر کی ملاقات پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کی بار بار کوشش کے باوجود وزیراعظم آفس سے ملاقات کا تاحال حتمی شیڈول نہیں دیاگیا،ذرائع کے مطابق ممکنہ وجہ محمود اچکزئی کے فوج مخالف بیانات ہیں، سینئر رہنماوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو محمود اچکزئی سے فی الحال ملاقات نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے موقف اپنایا موجودہ صورتحال میںمحمود اچکزئی سے ملاقات پر اچھا پیغام نہیں جائےگا۔