اسلام آباد: (بیورورپورٹ) الیکشن کمیشن نے معلومات تک رسائی کے حق کی ریگولیشنز جاری کر دیں۔
ای سی پی کے مطابق ریگولیشنز کا اطلاق الیکشن کمیشن کے تمام مرکزی و صوبائی دفاتر پر ہوگا، سیکرٹریٹ میں چیف انفارمیشن افسر ، صوبوں میں پبلک انفارمیشن افسر تعینات ہوگا،ہر شہری معلومات کے حصول کیلئے درخواست جمع کرا سکے گا، درخواست پر فیصلہ 14 ورکنگ دنوں میں کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق معلومات کی فراہمی پر فی صفحہ 10 روپے فیس مقرر کردی، معلومات نہ ملنے پر 14 روز میں چیف الیکشن کمشنر کو اپیل کا حق ہوگا،کلاسیفائیڈ ریکارڈ اجازت کے بغیر ظاہر نہیں کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے معلومات تک رسائی کے حق کی ریگولیشنز جاری کر دیں



















