تحریک فساد کے تمام ٹرمپ کارڈ، جعلی تحریکیں ،”انقلاب فرام ہوم“ ناکام ہوگئے،عظمیٰ بخاری

لاہور: (وقائع نگار)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تحریک فساد سے وابستہ خاتون کے ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا لاہور پرامن، زندہ دل و ثقافتی شہر ، توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی،لاہور میں 4 سال جعلی حکومت کرنے والے اور زمان پارک کے باہر ناچ گانے کرنےوالوں کو اپنی سیاست پر شرم آنی چاہیے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ماضی میں لبرٹی چوک ،مینار پاکستان کو سیاسی سرکس میں تبدیل کرنےوالے لاہور پر تنقید کرکے عوام کی توہین کر رہے ہیں،آپ کے اپنے لیڈر کی پوری فیملی نے بمہ اہل و عیال بسنت منائی،کیا شرم دلائی؟، لاہور ، پنجاب کے عوام نے انتشار ، فساد کی سیاست کو مسترد کر دیا ،شہریوں نے انتشار کی کال میں شامل ہونے کی بجائے امن، خوشی اور ثقافتی رنگوں کے ساتھ بسنت منانے کو ترجیح دی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا3 دن کھل کربسنت مناناواضح ثبوت عوام منفی سیاست سے تنگ آ چکے ،پنجاب کی ترقی سے حسد کرنے کی بجائے مخالفین اپنی 12 سالہ حکومتی کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں،تحریک فساد کے تمام ٹرمپ کارڈ، جعلی تحریکیں اور ”انقلاب فرام ہوم“ مکمل طور پر ناکام ہو گئے،عوام نے بانی پی ٹی آئی کی ملک دشمن سازشوں کو پہچان لیا،پاکستان تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، ملک مزید کسی فتنے، انتشار یا فساد کا متحمل نہیں ہو سکتا۔