اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنماوں نے بانی چیئرمین عمران خان کی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا آئیں سب کچھ بھلا کر آگے بڑھیں ،کارکن نکلے تو آپ کو بھاگنے کاموقع نہیں ملے گا۔
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، سلمان اکرم راجہ، جنید اکبر، شفیع جان و دیگر رہنماﺅں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاعمران خان نے کبھی اپنی بیماری کا ذکر نہیں کیا، سب سے پہلے بانی کی صحت ہے، عمران خان بڑے دل کا مالک ہے سب کچھ معاف کر دےگا۔
جنید اکبر نے کہا2وفاقی وزرا سے ملا ہوں لیکن دونوںکے ہاتھ کھڑے ہیں، آپ لوگوں کو پتہ سب کے پیچھے کون ہے؟، نہیں چاہتا میرے ورکر اداروں سے لڑیں، موجودہ حالات میں میرا وزیراعظم،وزیر داخلہ اسمبلی نہیں آتا،دونوں کو بھی پتہ منتخب ہو کر نہیں آئے،آپ عمران خان کو نہیں توڑ سکتے، توڑنا ہوتا تو 3سال بہت تھے،مضبوط پاکستان چاہیے،کسی کی جان لینے والے ہر بند ے کودہشتگرد سمجھتا ہوںجس نے خان کو ستایاوہ ذلیل ہو گا، آو سب بھول کر آگے بڑھیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاعمران خان اندھا ہو گا تو بہت سے لوگ اندھے ہوں گے، آپ پاکستان کے ماما چاچا نہ بنیں،عمران خان کو تکلیف دیں گے تو کوئی آپ سے محبت نہیں کرےگا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کس قدر عمران خان کی صحت خراب ہو گئی لیکن پہلے کسی نے دھیان نہیں دیا،ذاتی ڈاکٹر ،فیملی کو اعتماد میں لیے بغیر ہسپتال لےجایا گیا،خطرناک رپورٹ سامنے آئی،کریمنل ایکٹ ہے،مختلف آپشنز پر غور شرو ع کردیا،اچکزئی کو غلط رپور ٹ دکھائی گئی۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا عمران خان نے سب کو سہا اور کسی سے کوئی شکایت نہیں ، بینائی مکمل خراب ہو گئی تو اڈیالہ کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کر دیا گیا،امید کرتے ہیںعمران خان کو فی الفور جیل سے رہا کیا جائےگا، بانی پی ٹی آئی کےخلاف جرم کا ارتکاب کیا گیا ،سابق سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالغفور انجم کےخلاف مقدمہ دائر کرینگے
ٹرمپ کی غیر معمولی گرمجوشی، وزیر اعظم شہباز شریف کو گلے لگا لیا
آزاد و خود مختار ریاست فلسطینیوں کا حق اور پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے،وزیراعظم
ٹی 20ورلڈکپ،زمبابوے نے آسٹریلیا کے بعد میزبان سری لنکا کو بھی ہرادیا
13کروڑ آبادی کیلئے 19 سیٹوں والا جہاز یہ ہوتی ہے گورننس‘ مزمل اسلم
سماجی انصاف محض خواہش نہیں ، انفرادی و اجتماعی ذمہ داری ہے،شہبازشریف
ہر بچہ سرکاری سکول میں تعلیم حاصل کرے اور اعتماد سے زندگی سنوارے،مریم نواز
اماراتی صدر کی امریکی سینیٹر سے ملاقات، مشاورت وتعاون پر اتفاق
لکی مروت میں آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ 4 خوارج جہنم واصل
جنگ کا خطرہ، پولینڈ نے اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی
8فروری تک جمع درخواستوں کو نیٹ میٹرنگ کی سہولت میسر



















