اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اوزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی کےساتھ جیل میں مبینہ سختی و نامناسب سلوک کا پھیلایا جانے والا جعلی بیانیہ ختم ہو گیا،رپورٹ میں رہن سہن اور کھانے پینے کی تفصیلات نے تمام ابہام دور کر دیئے،بانی چیئرمین کو تمام تر سہولیات میسر اور کسی عام قیدی سے کئی گنا زیادہ مراعات حاصل ہیں۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہابانی پی ٹی آئی کی بینائی کتنی متاثر ،فیصلہ کوئی وکیل نہیں ماہر ڈاکٹر کرےگا،عمران خان کے وکیل کو کہا گیا اپنے کلائنٹ کی رپورٹ بنائیں، قانون کی حکمرانی کی اوربڑی مثال کیا ہوسکتی ہے؟،رپورٹ میںہر بات کی تصدیق ،بانی پی ٹی آئی کو علاج کی مکمل سہولت میسر،پی ٹی آئی اب ہمدردی کارڈ کھیل رہی ہے، احتجاج میں ناکامی کے بعد بانی کی صحت کے پیچھے چھپناچاہتے ہیں۔
طلال چودھری نے کہا رپورٹ کا پیرا نمبر 9 ،12 پڑھ لیں، معلوم ہوجائے گا بانی پی ٹی آئی کتنے دن مرغ ،کتنے دن گوشت کھاتے ہیں،پاکستان کے مشہور برانڈز کا منرل واٹر پیتے ، جیل میں دستیاب مینو کسی عام آدمی کے گھر میں نہیں ہوتا۔
عمران خان کےساتھ نامناسب سلوک کا جعلی بیانیہ ختم ہو گیا،عطا تارڑ



















