اسلام آباد: ( ) صدر زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں 2 تہائی اکثریت حاصل کرنے پر بی این پی اتحاد اور متوقع وزیراعظم طارق رحمان کو مبارکباد دی ہے۔
صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا بنگلا دیش میں انتخابات جنوبی ایشیا کے لیے ماضی کے مراحل سے آگے بڑھنے کا ایک موقع ہے،بی این پی کو قومی انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرنے اور اگلی حکومت بنانے کا مینڈیٹ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا بنگلہ دیش کے عوام کو انتخابات کے کامیاب انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
بنگلہ دیش کی نئی قیادت کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہوں تاکہ اپنے تاریخی، برادرانہ و ہمہ جہتی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے ۔
صدر زرداری ، وزیراعظم شہباز کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد



















