زعیم قادری دنیا سے رخصت،مقامی قبرستان میں سپرد خاک


لاہور: (اپنے رپورٹر سے) عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما زعیم قادری دنیا سے رخصت، سپرد خاک کردیا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ہارٹ اٹیک جان لیوا ثابت ہوا،نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا،سیاسی وسماجی رہنماﺅں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

25 دسمبر 1964 کو لاہور میں پیدا ہونے والے زعیم قادری 2008 سے 2018 تک رکن پنجاب اسمبلی ،وزیر اعلیٰ کے مشیر بھی رہے ،بطور ترجمان پنجاب حکومت بھی ذمہ داریاں نبھائیں ،2018 میں اختلافات کے باعث ن لیگ چھوڑکرعوام پاکستان پارٹی کاحصہ بنے۔