لاہور:( وقائع نگار،کورٹ رپورٹر)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے عدالتی نظام دفن،عمران خان کا علاج کرانے تک کے پی کو بند کر دیا جائے،کلبھوشن ہوتا تو پورے پاکستان کی میڈیکل ٹیمیں پہنچ جاتیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا آنکھ کی شکایت پر صرف آئی ڈراپ دی گئی،علاج نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ اور جیل ڈاکٹر مجرم ہیں، چیف جسٹس نے کوئی حکم نہیں لکھا،چھپا کر علاج کرانا قبول نہیں،احتجاج پر خیبر پختونخوا کے تمام اراکین قومی اسمبلی ،محمود اچکزئی ، علامہ ناصر عباس نقوی کے شکر گزار ہیں۔
دریں اثنا انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 5اکتوبر کو پولیس پر مبینہ تشدد اور سڑک بلاک کرنے کے کیس میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 13مارچ تک توسیع کر دی،پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ اور وکلا سے دلائل طلب کرلیے گئے۔
عمران خان کا علاج کرانے تک کے پی کو بند کر دیا جائے ‘ علیمہ



















