کراچی :(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی کا سندھ اسمبلی کی جانب مارچ،پولیس کی شیلنگ،لاٹھی چارج،اہلکاروں سمیت متعدد زخمی،کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
مذاکرات ناکام ہونے پر جماعت اسلامی کے کارکنوں نے آگے بڑھنا چاہا تو پولیس نے روکنے کےلئے لاٹھی چارج و آنسو گیس کا استعمال کیا،مظاہرین کی جانب سے پتھراﺅ کیا گیا،تصادم سے اہلکاروں سمیت متعدد زخمی ہوگئے،پولیس نے کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا جماعت اسلامی کو پہلے ہی بتادیا تھا اسمبلی کے باہر آنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،پولیس پر پتھراو کیا گیا، مجبوراً اقدام اٹھانا پڑا،عوام سے اپیل ہے پرامن رہیں اور فساد پھیلانیوالوں کا آلہ کار نہ بنیں،قانون کی رٹ قائم رکھنا حکومتی ذمہ داری ہے۔
کراچی ،جماعت اسلامی کے مارچ پر شیلنگ ،لاٹھی چارج،متعدد گرفتار



















