کراچی: (بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کراچی کے شہری صوبہ بنانے کے حق میں نہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا صوبائی اسمبلی دوتہائی اکثریت سے قرارداد منظور کرے تو صوبہ بنتا ،صوبہ بنانے کا آئین میں درج طریقہ ہی ٹھیک نہ میری مرضی نہ کسی اور کی،رواں سال کراچی میں 300 ارب کے ترقیاتی منصوبے ہوں گے،4 سے 6 ہفتے تک شاہراہ بھٹو کو قیوم آباد تک مکمل کرلیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا میئر کراچی کو عظیم پورہ فلائی اوور بنانے کا ایک اور چیلنج دے رہا ہوںجب آپ کے پاس پاور تھی تو بوری بند لاشیں ملتی تھیں، کیا ماضی یاد نہیں،سندھ متحد رہے گا،تم صوبہ توڑنے کا سوچتے ہو تو پاکستان کیلئے سچے نہیں۔
کراچی کے شہری صوبہ بنانے کے حق میں نہیں، وزیراعلیٰ سندھ



















