اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اپوزیشن نے رمضان کے احترام میں تمام دھرنے ختم کردئیے۔
سینٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم تلے پارلیمنٹ میں دھرنا دیا،ماہ رمضان شروع ہوگیا،دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں اب اگلا لائحہ عمل طے کریں گے،بانی پی ٹی آئی کی صحت پر خدشات ہیں، علاج شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں ہونا چاہیے، بہنوں ،ڈاکٹرز کو بانی سے ملایا جائے تاکہ مطمئن ہوسکیں، بانی پی ٹی آئی نے کئی ہفتے پہلے شکایت کی تو پھر کیوں وقت پر علاج نہ ہوا ؟ مجرمانہ فعل تھا اب کچھ بہتری آئی لیکن ابہام ابھی باقی ہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ممبران اسمبلی نے بانی کی صحت کو لےکر احتجاج کیا، معاملے کو عدالت لےکر گئے، مطالبہ یہی تھا ذاتی معالجین کو ملایا جائے،پارلیمنٹ کو جیل خانہ بناکرراستے بند کر دیئے گئے،اراکین اسمبلی کی گرفتاریاں اور دہشتگردی کے مقدمات درج کرنا غیر آئینی ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے بھی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا بانی نے مجھے سٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری سونپی، عدالتی احکامات ردی کی ٹوکری ، ذاتی معالجین تک رسائی نہیں دی جاتی،عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بناﺅں گا،فورس پرامن جدوجہد کرے گی، عید کے فوری بعد پشاور میں ممبران سے حلف لیں گے، فورس کا چین آف کمانڈ بانی کاتعین کردہ ہوگا۔
سہیل آفریدی نے کہا پہلے تیاری پھر لڑائی کریں گے، لڑائی جمہوریت ،آئین کی بالادستی و آزاد میڈیا کےلئے ہوگی،مجھے ہٹانے کی خواہش رکھنے والے جان لیں عزت و ذلت اللہ دیتا ہے، مجھے ہٹانے کاپیغام کس نے دیا بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے پوچھ لیں۔
پہلے تیاری پھر لڑائی،عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بناﺅں گا،سہیل آفریدی



















