اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر وآزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے مشیر وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا رانا صاحب! ہوا میں سیاسی تیر نہ چلائیں ورنہ اڑتے تیر کی کہاوت تو آپ نے سنی ہو گی، سیاسی باریک وارداتیں اب پرانی ہو گئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں فیصل واوڈا نے کہا میرے دوست رانا ثناصاحب! آپ نے کہا بانی پی ٹی آئی کو 2 مرتبہ ڈیل آفر کی گئی لیکن نہیں مانے، پہلے تو بتائیں کب کہاں اور کیسے؟یہ وہ ڈیل ہے جس کا صرف آپ لوگوں کے تصوارات و آپ کو ہی پتہ ہے؟۔
فیصل واوڈا نے کہا میں سمجھتا ہوں آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ عمران نے بقول آپ کے ڈیل نہیں مانی اگر بانی پی ٹی آئی مبینہ ڈیل قبول کر لیتے تو آپ کو پتہ ہے پھر اس نے تو سیاستدانوں کے پیچھے آنا ہی آنا اور آپ لوگوں کو چھوڑنا بھی نہیں پھر سیاستدانوں نے کہاں جانا یہ مجھے بھی نہیں پتہ کیونکہ کسی اور کے پیچھے نہ بانی جائے گا نہ جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی اور میں ہمت و جرات ہے،کچھ نیا سوچیں میں نے آپ لوگوں سے کہا تھا انسان کی عادت بدلی جا سکتی ہے، فطرت نہیں،رمضان مبارک اینڈ گڈ لک۔
رانا صاحب! ہوا میں سیاسی تیر نہ چلائیں، باریک وارداتیں پرانی ہو گئیں، واوڈا



















