کراچی (مشرق نیوز) پاکستان سپر لیگ کے 23ویں میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ناقابل شکست پشاور زلمی کا چیلنج درپیش ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم تیزی کے ساتھ روبصحت ہیں، قوی امید ہے کہ وہ آج میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔
پشاور زلمی کی ٹیم 6 میچز میں 11 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے۔
پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو لاہور قلندرز کیخلاف میچ میں دوران بیٹنگ عبید شاہ کی گیند گردن پر لگنے سے چوٹ آئی تھی۔
پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ناقابل شکست پشاور زلمی آج آمنے سامنے



















