کراچی (مشرق نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی قونصلیٹ کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک، چین دو طرفہ تعلقات، چینی سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل، سہولتوں کی فراہمی اور سکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے پاکستان میں موجود چینی شہریوں کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے چینی بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ اس مقصد کیلئے جلد اسلام آباد میں ایک خصوصی کانفرنس منعقد کی جائیگی۔
محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل اور کراچی میں مقیم چینی تاجروں کو بھی اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
چینی بزنس کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے: وزیر داخلہ



















