لاہور :(کرائم رپورٹر) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد جرمانوں میں بڑی کمی کی تجویز تیار،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کی منظوری دےدی ،سمری کو حتمی منظوری کیلئے آئندہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائےگا،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں نمایاں کمی کی سفارش کردی۔
سمری کے مطابق موٹرسائیکل کا چالان 2 ہزار سے کم کر کے ایک ہزار ،زیادہ سے زیادہ 2ہزار ،رکشے کا چالان 3سے کم کر کے ایک ہزار ،سنگین خلاف ورزی پر 2ہزار ،کار اور جیپ کا چالان 5سے کم کر کے 3ہزار ،سنگین خلاف ورزی پر 5ہزار روپے جرمانہ برقرار رکھنے کی سفارش کردی گئی،حکام کے مطابق مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی نئی شرح پنجاب اسمبلی کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگی۔
ٹریفک جرمانوں میں بڑی کمی ، وزیر اعلیٰ نے منظوری دیدی



















